کورونا لاک ڈاوْن: سندھ حکومت کا گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ

کورونا وائرس، سندھ میں اموات کی تعداد 299 تک پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: کورونا لاک ڈاوْن کے سبب سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ کل سے صوبہ بھر میں راشن تقسیم کا عمل شروع کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس سے 27 افراد صحتیاب ہو چکے، وزیر اعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو راشن کی تقسیم کے طریقہ کار سے متعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنرز اور یونین کمیٹیوں کی مدد سے راشن تقسیم ہوگا۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ اس حوالے اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مدد لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔


متعلقہ خبریں