پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 296 ہے، عثمان بزدار

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  296 ہے۔ یہ بات  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں بتائی ہے۔

کورونا: اسلام آباد کے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تک لاہورمیں 65، گجرات میں 20 اورگوجرانوالہ میں آٹھ متاثرین موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے جاری کردہ پیغام کے مطابق جہلم میں 16، راولپنڈی میں دو، ملتان میں دو اور فیصل آباد میں بھی دو مریض موجود ہیں۔

پنجاب میں کورونا کےمعاشی اثرات، اسٹیئرنگ کمیٹی نےسفارشات مرتب کرلیں

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ منڈی بہاؤ الدین، ناروال، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک ایک مریض موجود ہے۔

عثمان بزدار کے مطابق ڈی جی خان  کے قرنطینہ سنٹر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 176 مریض ہیں۔


متعلقہ خبریں