امریکی سینیٹر رینڈ پال بھی کورونا کا شکار

امریکی سینیٹر رینڈ پال بھی کورونا کا شکار

واشنگٹن: امریکی سینیٹر رینڈ پال بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق رینڈ پال کورونا میں مبتلا ہونے والے پہلے امریکی سینیٹر ہیں۔

امریکی ریاست کینٹیکی کے ریپبلکن سینیٹر میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم ٹیسٹ کرانے پر انہیں کورونا تشخیص ہوا ہے۔

رینڈ پال کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ گھر پر ہی دفتری امور سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا جس نے متاثر ہونے والے 16 ہزار 553 افراد کی جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، امام کعبہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اسے شکست سے دوچار کرنے والے افراد کی تعداد بھی ایک لاکھ 2 ہزار 429 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں