’ہم درد بنیں‘تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے



کورونا نے روز کمانے والوں لاکھوں گھروں کا چولہا ٹھنڈا کر دیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم نیٹ ورک نے ان کی مدد کرنے فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیٹ ورک کی جانب سے’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ بھی’ آؤ ہم درد بنیں‘ مہم میں شامل ہیں۔ انہوں نے’آؤ ہم درد بنیں‘ کے پلیٹ فارم سے اپنے پیغام میں کہا کہ مشکل وقت میں ہمیں ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہیے جو روز کما کر گھر لے کر جانے والوں میں سے ہیں۔

احمد علی بٹ نے کہا مخیرحضرات کی مدد غریبوں کا حوصلہ بڑھائے گی لہذا صاحب استطاعت لوگوں کو چاہیے کہ آگے بڑھیں اور’ہم درد بنیں‘تاکہ مشکل میں کوئی بھوکا نہ رہ جائے۔

اس مہم کے حوالے سے ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا کہ مخیر حضرات کو غریب اور نادار طبقے کے بارے میں سوچناچاہیے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مخیرحضرات’ہم درد‘ کا حصہ بنیں۔

کورونا وائرس کے سبب بے روزگار ہونے والے غریب طبقے کی مدد کیلئے آپ بھی’آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے بینک اکاؤنٹ نمبر میں اپنی رقم جمع کروا سکتے ہیں۔

’ آؤ آگے بڑھیں اور ہم درد بنیں‘ کا مقصد فنڈز جمع کرنا، گھریلوراشن کا بندوبست کرنا، لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا اور راشن ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔

 


متعلقہ خبریں