پنجاب لاک ڈاؤن: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دلہا، اہل خانہ گرفتار


لاہور: لاہور انتطامیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاون اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر دلہا اور اہل خانہ کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور ریس کورس کے قریب شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور سیکشن144 کی خلاف ورزی پر شادی ہال سیل کردیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 246 ہوگئی

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے شادی ہال کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج درج کرلیا اور دولہا اور اس کے اہل خانہ کو پولیس اسٹیشن بھیج دیا۔

دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے نجی اسٹور کو سیل کر کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


متعلقہ خبریں