کورونا: کولمیبا کی جیل میں ٹیسٹ کے دوران تصادم، 23 ہلاک

کورونا: کولمیبا کی جیل میں ٹیسٹ کے دوران تصادم، 23 ہلاک

کولمبیا: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم نے خوفناک شکل اختیار کرلی۔

کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیل کے قیدیوں میں جب کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کیے جارہے تھے تو ان کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے تنیجے میں 23 قیدیوں کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کورونا: جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئیں

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جیل حکام صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کی مدد کے لیے دیگر متعلقہ اداروں کی نفری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

قیدیوں کے درمیان ہونے والے جان لیوا خوفناک تصادم کی بنیادی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

کورونا: دنیا بھر میں 14 ہزار 611 افراد کی زندگیاں لے گیا

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس 189 ممالک تک پھیل گیا ہے جس کے نتیجے میں 14 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ تین لاکھ سے زائد متاثر بتائے جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں