پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات مسترد

پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارت کےاعتراضات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے جبکہ بھارت کے5 اگست کےاقدامات غیر قانونی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئیے! پاک چین دوستی پر عالمی پراپگنڈے کے خلاف مل کر کام کریں، چینی سفیر

بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیرکی جغرافیائی حیثیت کوتبدیل کرنےکی بھارتی کوششوں کومستردکرتےہیں،9 لاکھ قابض فوج مقبوضہ کشمیرکےعوام کےعزم کو کمزور نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری پرعالمی برادری کوتشویش ہے،بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کےمنافی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سی پیک کےخلاف بھارتی پراپیگنڈے کو بھی مسترد کرتا ہے،بھارت سی پیک پراعتراضات کرکےعالمی برادری کوگمراہ کرنےکی کوشش کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں