کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس سے متاثرہ 19 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ اس طرح کراچی میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔
کورونا: آٹھ نئے مریضوں کی تصدیق، سندھ میں تعداد 189 ہوگئی
ہم نیوز کے مطابق یہ بات ترجمان حکومت سندھ اور مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہی ہے۔
Following is the update of #COVIDー19 affected people in Sindh as on 18.03.20 at 7 PM:
Positive =57
Cured=2
Under treatment =55Pilgrims Sukkur
Total tests conducted 302
Negative 151
Positive 151Grand Total 208
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 18, 2020
صوبہ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق اس وقت صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 208 ہو گئی ہے۔
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اب نہایت تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جار ہا ہے۔
ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کریں،عمران خان سے مراد علی شاہ کی درخواست
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کچھ دیر قبل کورونا وائرس کے حوالے سے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا گیا تھا کہ سکھر میں مزید آٹھ نئے مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 189 ہوگئی ہے۔