اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان

state bank اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  شرح سود میں 0.75 فیصد کمی کردی گئی ہے جس کے بعد  اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 13.25 فیصد سے کم کرکے 12.50 فیصد کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی گرتی قیمتوں سے پیٹرولیم منصوعات سستی ہوں گی جبکہ اگلے دو ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ کورونا سے ڈریں مت بلکہ اس کا مقابلہ کریں ‘

اسٹیٹ بینک کے مطابق آخری پالیسی اجلاس کے بعد کورونا وائرس کا پھیلاؤ سے مہنگائی کی توقعات تبدیل ہوئی ہیں جو شرح سود کم کیے جانے کا سبب ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شرح سود میں کمی کے ساتھ مرکزی بینک نے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے 100 ارب روپے مالیت کی عارضی اکانومک ریفاننسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے۔

پاور سیکٹر کے علاوہ نئے صنعتی یونٹس اس سہولت کے تحت 7 فیصد شرح پر 10 سال کے لیے 5 ارب روپے حاصل کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے 5 ارب روپے مالیت کی ری فنانسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس سہولت کے تحت اسپتال 20 کروڑ روپے 3 فیصد شرح پر 5 سال کے لیے حاصل کرسکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں