کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی سینما انڈسٹری کو بھی شدید دھچکہ


اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سنگین سائے پڑنے سے امریکی سینما انڈسٹری بھی شدید ترین دھچکے کا شکار ہوگئی ہے۔

1995 کے بعد سے ہالی وڈ فلموں کے لیے یہ ہفتہ بدترین ثابت ہوا۔

اس ہفتے امریکی باکس آفس پر ٹاپ 5 فلمیں صرف 3 کروڑ ڈالر کما سکیں۔

تیز اور نٹ کھٹ دو بھائیوں کی شرارتوں سے بھرپور اینیمیٹیڈ فلم آن ورڈ اس بار ایک کروڑ ڈالر کما کر نمبر ون رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ’جوکر’ کا باکس آفس پر قبضہ

امریکی باکس آفس پر دوسرا نمبر نئی فلم ’آئی اسٹل بیلیو‘ کا رہا جو 95 لاکھ ڈالر سمیٹ سکی۔

فلم میں گلوکارہ شانیا ٹوئین نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تیسرے نمبر پر ہیرو وِن ڈیزل کی بلڈ شاٹ رہی۔

یہ سائنس فکشن ایکشن فلم اس ہفتے باکس آفس پر 93 لاکھ ڈالر کما سکی۔

گزشتہ ہفتے فلم ’آن ورڈ‘ باکس آفس پر چھائی رہی۔  ہالی ووڈ کی فلم ’آن ورڈ‘ نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی 6 ارب روپے سے زائد کما لیے۔

یونی ورسل اسٹوڈیوز کی ایکشن تھرلر فلم ’انوزیبل مین‘ بھی شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیں: باکس آفس پر اس ہفتہ ’دی نن‘ کا راج

خوف اور دہشت کے مناظر سے بھر پور فلم ’دی انویز بیل مین‘ نے دنیا بھر میں 15 ارب روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

گزشتہ ہفتے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم کا نام ’دا وے بیک‘ ہے۔

وارنر برادرز کی اسپورٹس سے متعلق اس فلم نے دنیا بھر سے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد سمیٹے۔


متعلقہ خبریں