500 روپے کے معمولی تنازع پر نوجوان قتل


کراچی میں 500 روپے کے معمولی تنازع پر نوجوان قتل کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کے قتل میں ملوث خواجہ سرا اور دو دوست گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق خواجہ سرا نے 500 روپے نہ دینے پر اویس کو دوستوں سےمل کر مار ڈالا۔

مزید پڑھیں: کراچی کو لاک ڈاؤن کرنے کی افواہوں کی تردید

قتل کےبعد اویس کی لاش کو خواجہ سرا نے اپنے گھر میں چھپا دیا تھا جس کے بعد وہ پنجاب فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واپس آکر لاش پھینکنے پر نشاندہی ہوئی اور گرفتاری عمل میں آئی۔

خواجہ سرا کی ہی نشاندہی پر مقتول کے دوست وقار اور دلاور کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو مسخ کردیا تھا جلانےکی بھی کوشش کی گئی۔


متعلقہ خبریں