کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 10 جبکہ حیدرآباد میں ایک کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 12 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں جب کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ جن مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وہ مختلف ملکوں سے ہوائی جہازوں پرکراچی پہنچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اور چین سے آنے والے مسافروں کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے تاہم پاک افغان بارڈر مزید سات روز کے لیے بند رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کےآٹھ نئے کیسز سامنے آ گئے
دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چودہ ہزارتک پہنچ چکی ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں جس نے مجموعی ہلاکتیں تین ہزار ایک سو چالیس ہوگئی ہیں۔ اسی ہزارنو سو چوبیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
متاثرہ59 انسٹھ ہزار نو سو بیاسی افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو تریسٹھ ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے معاشی امداد کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہاؤس ری پبلکنز کے ساتھ اجلاس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کےآٹھ نئے کیسز سامنے آ گئے
دنیا بھر میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چودہ ہزارتک پہنچ چکی ہے۔ چین میں کرونا وائرس سے مزید17 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں جس نے مجموعی ہلاکتیں تین ہزار ایک سو چالیس ہوگئی ہیں۔ اسی ہزارنو سو چوبیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے معاشی امداد کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہاؤس ری پبلکنز کے ساتھ اجلاس ہوگا۔