رنگارنگ باداموں اور چاکلیٹ سے بنا ہوا مزیدار کورونا وائرس


پیرس: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس نے جہاں دنیا کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے وہیں فرانس سے تعلق رکھنے والے چاکلیٹ میکر نے اس کی جانب سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی مزیدار کوشش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز کے مطابق چاکلیٹ میکر جین فرینکوس نے کورونا وائرس کی شکل کے ایسٹر ایگ(انڈے) بنائے ہیں۔

جین نے انڈوں کو سفید چاکلیٹ کے ذریعے بنایا ہے جس کی بیرونی سطح کو کالا رنگ دیا گیا ہے جبکہ اس کے اوپر سرخ رنگ کے بادام آویزاں کیے گئے ہیں۔

فرانسیسی چاکلیٹ میکر کورونا وائرس کی شکل کے بنائے گئے انڈوں کو پیش کرتے ہوئے۔

فرانسیسی چاکلیٹ میکر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلے گئے خوف کو ختم کرنے کے لیے میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ اس وائرس کی شکل کے ایسٹر ایگ بنائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کورونا وائرس کے بارے میں خبریں سن سن کر اکتا چکا تھا، اب میں نے سوچا کہ کیوں نہ اسے مذاح کے طور پر لیا جائے۔

خیال رہے کورونا وائرس دنیا کے 102 ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3600 سے تک پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں