ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل: میچ کی بہترین کھلاڑی ایلیسا ہیلی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے ’راز‘


میلبرن: آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ 75 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

تاہم ان کی اس شاندار کارکردگی کے پیچھے کئی سالوں کی محنت کے علاوہ ایک اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

میچ سے قبل فاسٹ بولر مچل اسٹارک جنوبی افریقہ کا دورہ چھوڑ کر خصوصی طور پر اپنی اہلیہ کے حوصلے بلند کرنے آسٹریلیا پہنچنے تھے۔

انہوں نے خصوصی طور پر ٹیم انتظامیہ سے اس سلسلے میں اجازت طلب کی جسے قبول کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ورلڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی جیت لیا، بھارت کو عبرت ناک شکست

کوچ جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ اسٹارک اور ایلیسا کی زندگیوں میں شاید یہ لمحہ دوبارہ نہ آئے اور ہم بہت خوش ہیں کہ وہ (اسٹارک) اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرنے آسٹریلیا واپس جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے اس بات پر غور کررہے ہیں کہ مچل اسٹارک کو کچھ آرام کو موقع دینا چاہیے کیوں کہ وہ آسٹریلیا کے لیے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بریک سے اسٹارک کو آرام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیزیز کیلئے فریش ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے اس اعلان کے بعد ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر طنزیہ ٹوئٹ کر ڈالا۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کسی برصغیر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے کیا ہوتا تو اسے جورو کا غلام کہا جاتا۔

انہوں نے مچل اسٹارک کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں