احسن رضا وویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے امپائر مقرر


کینبرا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے فائنل کی آن فلیڈ امپائرنگ کے لیے پاکستانی امپائر احسن رضا کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستانی امپائرکے ساتھ نیوزی لینڈ کے ایمپائر کم کاٹن کو بھی امپائرنگ کے فرائض سونپے گئے ہیں۔


ان کے علاوہ گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ اور لانگٹن روسرے فورتھ امپائر مقرر کردئیے گئے ہیں۔

میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل کرس براڈ میگا ایونٹ کے فائنل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں