پاکستان کے متعلق 12 دلچسپ حقائق جنہیں کم لوگ جانتے ہیں


پاکستان بلاشبہ عطیہ خداوندی ہے۔ اس کے منفرد پہلو انتہائی مشکل حالات میں بھی جینے کی امنگ زندہ رکھتے ہیں۔ ذیل میں پاکستان سے متعلق چند ایسے حقائق کی نشاندہی کی گئی جن سے کم لوگ واقف ہوتے ہیں۔

1. پاکستان کی نصف سے زائد آبادی پنجابی ہے۔ اس زبان کے بولنے والوں کی تعداد کل آبادی کا 48 فیصد ہے۔ 

2. پاکستان کی 96 فیصد آبادی مسلمانوں پرمشتمل ہے۔ اقلیتوں میں ہندو، عیسائی، سکھ، قادیانی اوربدھ مذہب شامل ہیں۔

3. پاکستان کا قومی ترانہ اپنی شاعری اور دھن کے اعتبار سے دنیا کے بہترین ترانوں میں سے ایک گنا جاتا ہے۔

4. کھیوڑہ میں موجود نمک کی کان دنیا کی قدیم ترین کانوں میں سے ایک شمار کی جاتی ہیں۔

5. گوادر کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ”ڈیپ سی پورٹ” یعنی گہرے سمندر کی بندرگاہوں میں کیا جاتا ہے۔

6. پاکستان کے پاس دنیا کے بڑے انٹرنیٹ نظاموں میں سے ایک نظام موجود ہے۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 21 لاکھ ہے جس کے باعث پاکستان کا شمار انٹرنیٹ استعمال کرنے والے سرفہرست ممالک میں کیا جاتا ہے۔

7. پاکستان 1998 میں ایٹمی طاقت بننے والا پہلا اسلامی ملک ہے۔

8. اسلام آباد میں قائم شاہ فیصل مسجد میں ایک لاکھ افراد عبادت کرسکتے ہیں۔

9. پاکستان میں موجود ” انڈس ویلی تہذیب” اور ” موئن جو دڑو” کا شمار قدیم ترین تہذیبوں میں ہوتا ہے۔

10. تربیلا کچی مٹی سے بنا ایسا ڈیم ہے جس کا شمار دنیا کے بڑے ڈیموں میں کیا جاتا ہے۔

11. پاکستان کے معنی ” خلوص کی سرزمین” کے ہیں۔

12.  دنیا کا ایک بڑا نہری نظام بھی پاکستان کے پاس موجود ہے جو 14 اعشاریہ چار ہیکٹر رقبے پر محیط ہے۔


متعلقہ خبریں