کنگز نے یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی


راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 5 (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے 184 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز اور ڈیلپورٹ نے جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔

یونائیٹڈ نے لیوک رونچی 85 اور کپتان شاداب خان کی 54 رنز کی اننگز کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

کراچی کی جانب سے عماد وسیم، عمرخان اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو کے ترانے کا تنازع عدالت پہنچ گیا

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا وہ لمحہ جب مایا علی جذباتی ہو گئیں

یاد رہے گزشتہ روز بارش کے باعث راولپنڈی میں کھیلے جانے والا یونائیٹڈ اور زلمی کا میچ منسوخ ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے روز جڑواں شہروں کا موسم خشک اور شام میں سرد رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں