گندم بحران پر حکومت کا جواب غیر سنجیدہ ہے، شیری رحمان

گندم بحران پر حکومت کا جواب غیر سنجیدہ ہے، شیری رحمان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گندم بحران پر حکومت کا جواب غیر سنجیدہ ہے اور حکومت جان بوجھ کر گندم بحران کی رپورٹ پیش نہیں کر رہی۔

سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں گندم بحران سے متعلق رپورٹ پیش کرنے ہدایت کی گئی تھی لیکن ہدایت کے باوجود آج رپورٹ پیچ نہیں کی جا رہی۔ اس ایوان کو اتنا بے توقیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ایوان میں کوئی وزیر نہیں ہے جبکہ گندم بحران پر حکومت کا جواب غیر سنجیدہ ہے۔ گندم بحران سے متعلق رپورٹ تیار ہے لیکن اسے پیش نہیں کیا جا رہا کیونکہ حکومت اس قسم کی رپورٹ کو دباتی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی صاف نظر آ رہی ہے۔  ہم اعظم سواتی کی عزت کرتے ہیں۔ انہیں جب معلوم تھا کہ آج بحث ہونی ہے تو وہ رپورٹ لے کر آتے لیکن یہاں حکومت پورے ملک کو بیوقوف بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں احسان اللہ احسان کے فرار کی سرکاری سطح پر باقاعدہ تصدیق

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ٹیکس سے متعلق خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔ ہم جب بھی تعمیری بات کرتے ہیں حکومت دیوار بن کر کھڑی ہو جاتی ہے۔ حکومت گندم بحران پر رپورٹ پیش کرے۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ گندم بحران کی جو رپورٹ آئی تھی اس میں کچھ سوالات تھے جس کی باعث رپورٹ دوبارہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھجوا دی گئی ہے۔ جلد ہی وہ رپورٹ مکمل کر کے واپس بھجوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں آپ کام نہیں کریں گے تو عدالت حکم دے کر کروائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ

انہوں نے کہا کہ رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

گندم بحران کی رپورٹ ایوان میں نہ آنے پر حزب اختلاف نے احتجاجاً واک آؤٹ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں