اسلام آباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور 2011 عالمی کپ کے ہیرو یوراج سنگھ نے بیماری کے دنوں میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سے ملنے والی بھرپور محبت اور حمایت کرنے پرشکریہ ادا کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں کینسر کے علاج کے لئے باہر گیا تو اس وقت میں جب بھی میں کوئی پیغام ٹوئٹر پر ڈالتا تو پاکستانیوں کی جانب سے بہت پیار بھرے پیغامات اوردعائیں ملتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ میری زندگی کے انتہائی مشکل دن تھے، اس وقت پاکستان کے لوگوں نے بہت دعائیں دی جن کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں ۔