اسلام آباد: کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کٹس چین سے منگوائی گئی ہیں جو 30 جنوری تک پاکستان میں پہنچ جائیں گی۔
ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے کٹس منگوانے کی درخواست کی تھی جو چین نے روانہ کر دی ہیں۔
حکومت نے امریکہ، چین، جاپان اور جرمنی سے کرونا کی تشخیصی کٹس منگوائی تھیں اور چینی حکام سے ملاقات میں معاون خصوصی نے کٹس برائے صحت نے جلد سامان بھجوانے کا کہا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ تاحال قومی ادارہ صحت پاس کورونا کی تشخیص کے لیے چھ نمونے آئے ہیں جن کے متعلق حتمی رپورٹ کٹس آنے کے بعد ممکن ہے۔
خیال رہے کہ کوروناوائرس سے دنیا میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں متاثر ہیں۔ سائنسدان تاحال اس وائرس کا توڑ نہیں ڈھونڈ سکے۔
اس وائرس کا پھیلاو چین سے شروع ہوا تھا لیکن تائیوان، جرمنی، ویتنام اور جاپان میں ایسے لوگ بھی کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے کبھی چین کا سفر نہیں کیا۔
علاوہ ازیں تھائی لینڈ14، ہانگ کانگ8، امریکہ5، تائیوان5، آسٹریلیا5، میکاو5، جنوبی کوریا4، ملائیشیا4، سنگاپور4، جاپان7، فرانس4، کینیڈا3، ویتنام2، نیپال1، جرمنی1 اورکمبوڈیا میں بھی ایک شخص کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔