بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

بھارت کا یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا 71 واں یوم جمہوریہ ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے گزشتہ پانچ ماہ سے غیر جمہوری اقدامات کے بعد ظلم کی انتہا کر رکھی ہے جبکہ کشمیر میں زندگی سسک رہی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت کا حقیقی چہرہ انتہائی خوفناک اور بھیانک ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہے ۔

قابض فوج نے جگہ جگہ محاصرہ کیا ہوا ہے تو  ٹیلی فون اور انٹرنیٹ  سروس بھی بند ہے ۔

کشمیریوں کے احتجاج کے پیش نظر سخت چیکنگ کے ساتھ شہر کی فضائی نگرانی بھی ہو رہی ہے جبکہ بے گناہ نوجوانوں کو غائب اور انہیں شہید  کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر بے خوف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ صرف مقبوضہ کشمیر کی بات نہیں ۔ متنازعہ شہریت کے قانون نے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے ،جگہ جگہ اس قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔

مسلمانوں کے علاوہ  دنیا بھر میں بسنے والے سکھ بھی بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔


متعلقہ خبریں