فیصل آباد: حوا کی ایک اور معصوم و کمسن بیٹی کو فیصل آباد میں رکشہ ڈرائیور نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور: سات سالہ انعم کو چھ دن تک بھوکا و پیاسا رکھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے گوکھووال میں رکشہ ڈرائیور راشد نے آٹھ سالہ کمسن بچی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹیوشن پڑھ کر اپنے گھر واپس آرہی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم بچی کو راستے سے گھسیٹ کر زبردستی اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھت پھلانگ کر اپنے بھائی کے گھرمیں چھپ گیا تھا۔
متاثرہ بچی کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ ملت ٹاؤن نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو بھائی کے گھر سے گرفتار کیا اور بچی کو میڈیکو لیگل کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا ہے۔
سال 2019 میں بھی کم عمر بچے ،بچیاں درندوں کے نشانے پر رہے
ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس میڈیکل رپورٹ کا انتظار کررہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی گرفتار ملزم سے تفتیش و تحقیق کا بھی آغاز کردیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ معصوم و کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہورہے ہیں جس پر عوام الناس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
زینب الرٹ بل منظور، اطلاق صرف اسلام آباد میں ہوگا
قومی اسمبلی نے اسی ضمن میں گزشتہ دنوں ایک زینب الرٹ بل بھی منظور کیا ہے لیکن اس کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود میں ہو گا۔