ٹیلر سوئفٹ کی والدہ میں کینسر کی تشخیص


معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ میں دماغ کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

ادکارہ نے یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ میری والدہ جن کی چھاتی کے سرطان کے علاج کے لیے پہلے ہی کیمو تھراپی کی جا رہی ہے، میں دماغی سرطان کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے ایک بین الاقوامی جریدے ورائٹی کو دیے گئے انٹرویو میں یہ انتہائی جذباتی انداز میں ان الفاظ میں اس خبر کا انکشاف کیا، ’علاج کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ انہیں دماغ کا کینسر ہے، اس کینسر کی علامات ایسی بالکل بھی نہیں ہیں جیسی چھاتی کے سرطان کی تھیں، اس لیے یہ میرے پورے خاندان کے لیے بہت مشکل وقت ہے۔‘

خیال رہے کہ گلوکارہ نے اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے ہی امریکہ میں اپنا قیام مختصر کر دیا تھا۔

2015 میں ٹیلر سوئفٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹمبلر پر اپنی والدہ کو کینسر ہونے کی خبر شیئر کی تھی۔


متعلقہ خبریں