بھارتی فوجی برف میں پھسل کر پاکستان کی سرحد پار کر گیا


نئی دہلی: بھارتی فوج کا جونئیر آفیسر رجھندر سنگھ نیگی مقبوضہ کشمیر میں شدت سے جاری برفباری کے دوران غلطی سے پھسل کر پاکستان کی سرحد پار کر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز  کے مطابق بھارتی فوجی کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس کے واپسی کے لئے تمام تر کوششیں کی جاری ہیں۔

بھارتی فوج نے 8 جنوری کو جونئیر افیسر کی گمشدگی کی اطلاع ان کے اہلخانہ کو دی تاہم بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ برفباری کے دوران حادثاتی طور پر پھسل کر پاکستان کی سرحد میں آ گیا۔

متاثرہ خاندان نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان کے بیٹے کی واپسی کے لئے اقدامات کریں۔


متعلقہ خبریں