کُہر، دھند پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، ملتان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، ناروال، لاہور، حافظ آباد، اوکاڑہ اور رحیم یارخان کے بعض علاقوں میں دھند پڑی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں دھند اور کُہر پڑنے کا یہ سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا۔

صوبہ سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ کراچی میں مطلع آج جزوی ابرالود رہنے کا امکان۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ قلات اور زیارت میں شدید سر د رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر، مالاکنڈ، سوات اور بونیر میں شدید سرد رہے گا۔ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ اور کوہاٹ میں پڑ سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بگروٹ، مری، اسلام آبادم کوٹلی اور راولاکوٹ میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں