’حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل کل دونوں ایوانوں سے منظور کرائے گی‘

’حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل کل دونوں ایوانوں سے منظور کرائے گی‘

اسلام آباد : چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت آرمی ایکٹ میں ترامیم کا بل کل ہی دونوں ایوانوں سے منظور کرا لے گی۔

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کا ترمیمی ایکٹ جمعہ سے پہلے قومی اسمبلی میں پیش اور منظور ہو گا۔

انہوں نے کہا جمعہ کے بعد سینیٹ اجلاس میں بل پیش کیا جائے گا اور اسی روز ہی منظور کر لیا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی سے بل کی حمایت کے لیے مدد مانگی ہے اور اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے اہم رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے پرویز خٹک، قاسم سوری اورعلی محمد خان نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات  کی جس میں راجا پرویز اشرف، شازیہ مری، نوید قمر، نیر بخاری، شیریرحمان اور رضا ربانی بھی موجود تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں