وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی سے نالاں

فوٹو: فائل


پشاور: وزیراعظم عمران خان خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس کی کارکردگی سے شدید نالاں ہیں اور اسی لیے انہوں نے بڑے پیمانے پر تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا  کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ آئی جی کے پی ڈاکٹر نعیم کو جلد ہی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختونخوا کے لیے تین نام وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیے ہیں۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق تین ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثنا اللہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔ ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن باضابطہ طور پر نئے آئی جی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں