’بلاول کو نااہلی سے بچنے کے لئے پلی بارگین کرکے ادائیگی کرنا پڑے گی‘


کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو مستقبل میں نااہلی سے بچنے کے لئے پلی بارگین کرکے رقم کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔

کراچی میں ریلوے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں جدید نگرانی کا نظام لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام مسائل کا حل ایم ایل ون کے قیام میں ہے جس کی تیاری مکمل ہے اور چینیوں کے لئے کے بی ایکس میں باکس قائم کیا جارہا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع طے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں ندامت کالے کوٹ کو اٹھانا پڑی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طرز حکمزانی کو بہتر کرلیا تو اگلے الیکشن میں بھی ووٹ پی ٹی آئی کو ملے گا۔

کچھ روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، اب انہوں نے پلی بارگین کرنی ہے اور اس سے بہت سے پیسے پاکستان آنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کو ملنے والے 6 ماہ کا مطلب تین سال ہی سمجھا جائے، شیخ رشید

لاہور میں وکلا کی جانب سے توڑ پھوڑ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں قیمتی جانیں چلی گئیں جس سے دنیا کو عدم برداشت کا پیغام گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیشکن کا مطالبہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اپوزیشن نے 2013 اور 2018 کے انتخابات تسلیم نہیں کیے، یہ کس قسم کا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں؟


متعلقہ خبریں