ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، پرویز خٹک کا دعویٰ


نوشہرہ: وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

جو قدم اٹھایا تھا وہ منزل پر پہنچ رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق وہ ڈاگ بہسود میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جس میں علاقہ معززین سمیت پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بے پر کی اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو جس حالت میں حکومت ملی اس میں ملک معاشی طور پردیوالیہ ہو چکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے ساری دولت بیرون ملک منتقل کی اور ملک کو قرضوں کے سہارے پہ چھوڑا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے واضح طور پر اعلان کیا کہ بے شک کوئی بھی ووٹ نہ دے لیکن وہ کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے۔

جمعیت العلمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی کے لیے ہم نے جو قدم اٹھایا تھا وہ اپنی منزل پر پہنچ رہا ہے۔

حکومت دسمبر تک کی مہمان ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ پورے پاکستان کو بی آرٹی بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پورے پشاور کو کھنڈر بنا کر بھی جیت گئے تو اس کو کہتے ہیں دھاندلی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی اور شہر میں بی آرٹی کھنڈر ہوتا تو عوام ووٹ ہی نہ دیتے۔


متعلقہ خبریں