لاہور: پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور: پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور:  پولیس نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں مقدمات درج کرلیے ہیں۔

حکومت پنجاب کا بڑا یو ٹرن، بسنت منانے کا اعلان کرکے فیصلہ واپس

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 79  پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے 79 مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 200 سے زائد پتنگیں، 56 پنی ڈور، چھ چرخی اور 13 گچھی ڈور برامد کر لی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنزلاہور محمد نوید نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پولیس نے ماہ نومبرمیں 684 پتنگ بازگرفتار کیے ہیں اور کل 639 مقدمات درج کیے ہیں۔

محمد نوید کے مطابق سٹی ڈویژن سے 122، کینٹ ڈویژن سے 161 اور سول لائنز ڈویژن سے 55 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہورنے بتایا ہے کہ پولیس نے صدر ڈویژن سے 82، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 65 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے199 پتنگ بازوں کو گرفتارکرکے سامان برآمد کیا ہے اور مقدمات کا اندراج کیا ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا

ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید کے مطابق مجموعی طور پر8903 پتنگیں، 114 چرخیاں، 368  پنی ڈور اور118 ڈورگچھیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں