ہشیار: بجلی صارفین کے لیے نئے نرخ کی منظوری

ٹیلی کام سیکٹر: سفارشات ترتیب دینے کے لیے کمیٹی تشکیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: بجلی کے نرخ میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دی ہے جس کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کی۔

بجلی صارفین پر 15 ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیـظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی صارفین کے لیے موجودہ نرخ میں گیارہ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا موجودہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے لیے پہلے ہی 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے چکا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر قیمت کی ’بجلی‘ گرادی

ہم نیوز کے مطابق نیپرا کو گیارہ پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کا اطلاق یکم دسمبر 2019 سے آئندہ ایک سال کے لیے ہو گا۔

ای سی سی کے اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گیارہ پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق ان بجلی صارفین پر نہیں ہوگا جو ماہانہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نئے نرخ کا اطلاق ایک کروڑ صارفین میں سے تقریباً 60 لاکھ صارفین پر سات پیسے فی یونٹ اضافے کا بھی اطلاق ہوگا۔

بجلی صارفین پر 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں بھی 15 روپے فی من اضافے کی منظوری دی ہے۔ گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بعد نئے امدادی قیمت 1365 روپے فی من ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں