اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 152 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک ایکسچنج

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 411 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں تیزی کر رجحان رہا اور انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 911 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ انڈیکس 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 18 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور انڈیکس 38 ہزار 393 پوائنٹس تک گرا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 246,093,860 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 11,669,423,089 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ

گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس میں 2.5 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 38 ہزار411 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا جو کہ 9 ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔

 


متعلقہ خبریں