اسلام آباد: تجربہ کار سفارتکار منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے پرجس سے نئے مواقع بھی نکل آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر میں اسکے ریاستی مظالم اجاگر کریں گے۔
منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان خطے میں تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے تاکہ اقتصادی و سماجی ترقی پر توجہ دی جا سکے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن و سلامتی، تخفیف اسلحہ اور موسمیاتی تغیر پر اپنی کوششیں جاری رکھے ۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام دشمن بیانیوں کے تدارک اور کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی کوششوں میں تیزی بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔
واضح رہے منیر اکرم نے 1967ء نے پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیارکی۔
وہ برسلز اور ٹوکیو سمیت کئی ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
ان سے پہلے ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تھیں ۔ انہوں نے فروری 2015 میں اقوام متحدہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔
ستر برسوں میں پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی ذمہ داری نبھانے والی پہلی خاتون سفارتکار کا اعزاز حاصل ہوا ۔
وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے دوران ان کی کارکردگی کو سب نے تسلیم کیا ۔
سلامتی کونسل میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب میں بھی انہی کی کوششیں تھیں ۔