کراچی سے جیکب آباد جانے والی ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگ گئی


کراچی: شکارپور کے قریب کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی دو بوگیوں کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سکھرایکسپریس کو لوڈرا کے قریب آگ لگی جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو کر لیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ آگ کے باعث دو بوگیوں کو نقصان ہوا حادثے کے بعد انجن اور دیگر بوگیوں کو الگ کردیا گیا ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو ریسکیو کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریلوے ٹریفک اپ اینڈ ڈاؤن معطل ہوگئی ہے جبکہ آگ بجھانے کے بعد سکھر ایکپریس ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں