مریم نواز آج اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی

مریم نواز آج اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی سالگرہ والد کی طبیعت کی خرابی کے باعث نہیں منائیں گی۔ اس بات کا انکشاف پی ایم ایل (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز

ہم نیوز کے مطابق حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قئد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس دوباہ کم ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں تصدیق کی کہ آج مریم نواز کی سالگرہ کا دن ہے لیکن وہ نہیں منائیں گی کیونکہ اس وقت سب سے اہم ان کے والد اور ہمارے قائد کی صحت ہے جس کی وجہ سے ہم سب فکر مند ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے اس موقع پر میاں صاحب کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کرائی۔ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے سر سے پانی گزر جانے پر قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میاں صاحب کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے خط لکھا تو اس وقت کوئی عمل نہیں کیا گیا حالانکہ ہم سب کہہ رہے تھے کہ علاج کرائیں مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیرون ملک علاج کرانے کا فیصلہ سابق وزیراعظم ، ان کا خاندان اور ڈاکٹر ہی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ  ڈیل کے معاملے کے حوالے سے ہونے والی کسی بات پریقین نہیں کرتی ہیں کیونکہ پی ایم ایل (ن) کے قائد نے ازخود وطن واپس آکر گرفتاری دی تھی۔

عمران خان نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیں، چوہدری شجاعت کا مشورہ

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے وقت بھی ایسی ہی دل دکھانے والی باتیں کی گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو حکومتی وزیرڈاکٹر یاسمین راشد بھی کہہ رہی ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد کی صحت کی وجہ سے یہاں اسپتال میں موجود ہیں۔

 


متعلقہ خبریں