اسٹاک مارکیٹ میں 114 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر 114 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 84 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے دوران انڈیکس میں 56 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 32 ہزار 960 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کاروبار کے ایک گھنٹے بعد انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں ہی رہا۔ 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 149 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 233 پوائنٹس کی بلندی تک گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 114 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 198 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 62,051,060 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,822,225,880 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور کاروبار کا اختتام 785 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں دودھ کے بعد آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،شہری بلبلا اٹھے


متعلقہ خبریں