حسن علی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی ٹیم کے معروف تیز گیند باز حسن علی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل کمر درد کا شکار ہونے والے حسن علی تاحال انجری میں مبتلا ہیں۔

حسن علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے ڈاکٹرز نے مزید تین ہفتوں کے لئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں حسن علی کی انجری سے بحالی کے لئے رہیب پروگرام شروع کر دیا گیا ہے جہاں پی سی بی کا طبی اسٹاف ان کی مدد کرے گا۔

واضح رہے پاکستان آسٹریلیا کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گا، پہلا ٹیسٹ میچ بریسبین میں 21 نومبر سے 25 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ایڈلیڈ میں 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

کینگروز پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف بھی دو دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم نو منتخب کپتان بابر اعظم کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ 3، دوسرا 5 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں