ٹویوٹا کی نئی فورچونر اب پاکستان میں


کراچی: گاڑیوں کے شوقین اب ٹویوٹا کی نئی فورچونرمیں سفر کے لیے تیار ہوجائیں کیوں کہ ڈیزل انجن والی منفرد گاڑی اب پاکستان آچکی ہے۔

گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کی جانب سے پاکستان میں فورچونر کا نیا ورژن پیش کیا گیا ہے۔ جس کی انفرادیت اس میں نصب ڈیزل انجن ہے۔

ٹویوٹا کی جدید اور منفرد گاڑی فورچونر کی قیمت 59 لاکھ پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔

فورچونز میں ایک جی ڈی ایف ٹی وی دو اعشاریہ آٹھ لیٹرانجن دیا گیا ہے جس کا ہارس پاور 174 کا ہے۔ اس کے علاوہ بھی گاڑی میں کئی منفرد اور جدید آلات نصب کیے گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑی کےلیے کامن ریل ڈائریکٹ فیول انجیکشن کا سسٹم استعمال کیا گیا ہے جب کہ اس میں لیس انٹری اور پاوربیک ڈور(گاڑی کا پیچھلا دروازہ) جیسے آلات بھی نصب ہیں جو پیٹرول ورژن میں نہیں ہوتے۔

ٹویوٹا کے مطابق گاڑی میں مسافروں کے تحفظ کے لیے بھی مختلف آلات لگائے گئے ہیں جس میں وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول، ایمرجنسی بریک، سگنل لائٹ ریمائنڈراورانجن وارننگ لائٹ قابل ذکر ہیں۔

نئی فورچونزمیں بلندی سے نیچے کی جانب جاتے ہوئے رفتار کنٹرول کرنے کا منفرد اور جدید آلہ بھی نصب ہے۔ جس کے ذریعے اترائی کے دوران گاڑی کی رفتار خودکار طور پر سست ہوجائے گی۔

اگر اس گاڑی کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہوں تو دیکھنے والوں کو یہ گاڑی بالکل پٹرول ورژن کی طرح ہی معلوم ہوگی لیکن ایسا نہیں ”فورچونر” اپنے اندر بے تحاشہ جدید اور منفرد فیچرز رکھتی ہے۔ نئی فورچونر سات رنگوں میں دستیاب ہیں۔

فورچونر کے بارے میں جاننے کے بعد نئی گاڑیوں اور مزیدار فیچرز کے شوقین یقینا اسے جلد خریدنے کی تیاری میں ہوں گے۔ ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں