ماڈل کورٹس میں اعلی کارکردگی دکھانے والے ججز میں اسناد تقسیم


اسلام آباد: ماڈل کورٹس میں اعلی کارکردگی دکھانے والے ججز میں جمعہ کے روز اسناد تقسیم کیں گئیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اعلی کارکردگی دکھانے والے ججز میں اسناد تقسیم کیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے ماڈل کورٹس ججز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ محمد افضل ماجو چھ پوزیشنز حاصل کر کے ملک بھر میں سرفہرست رہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان نے ماڈل کورٹس کے ججز کو قومی ہیروز قرار دے دیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مقدمات نمٹاتے سے متعلق ججز کی کاوشوں کو سراہا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز، وکلا، پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

 


متعلقہ خبریں