بدنام زمانہ 5 سیریل کلر کون ہیں؟


اسلام آباد: بے رحمی سے لوگوں کی جان لینا کوئی نیا واقعہ نہیں ہے مگر کرہ ارض نے کئی ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو اپنی اذیتی پسندی کی تسکین کے لیے سیکڑوں افراد کی جان لینے سے بھی نہیں جھجکتے، ایسے ہی لوگوں کو ’سیریل کلر‘ کہا جاتا ہے۔

ایسے افراد کا طریقہ واردات بے شک مختلف ہو مگر ان کاموں کے پیچھے محرک قریباً ایک سا ہی ہے اور وہ ’نفسیاتی تسکین‘ ہے۔

لوئس گریویٹو دی بیسٹ

لوئس کو دنیا کا خطرناک ترین سیریل کلر تصور کیا جاتا ہے۔ 25 جنوری 1957 کو پیدا ہونے والا لوئس الفریڈو گراویٹو کولمبیا سے تعلق رکھنے والا عصمت در اور سیریل کلر ہے۔

1999 میں اس نے 138 بچوں اور نوجوانوں سے بدفعلی، تشدد اور ان کے قتل کا اعتراف کیا مگر اندازے کے مطابق وہ قریباً 400 بچوں کے قتل اور جنسی استحصال میں ملوث رہا ہے۔

لوئس اب قید تنہائی کاٹ رہا ہے۔

جیک دا ریپر

1888 میں لندن کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کی وجہ سے مشہور  جیک دی ریپر کی وجہ سے ہر شخص خوفزدہ رہا ہے۔

جیک نے کم وقت میں پانچ طوائفوں کو مختلف جگہوں پر قتل کرکے سب کے دلوں مین اپنا خوف بٹھا دیا۔ وہ گلے اور پیٹ چاک کر دیتا تھا اور اسی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی فلمیں بھی بنائی گئیں۔

اس کو یہ نام علامتی طور پر دیا گیا ہے، اب تک کوئی بھی اس کی حقیقت نہیں جان پایا۔

جاوید اقبال

پاکستان سے تعلق رکھنے والے جاوید اقبال 100 بچوں کے جسمانی استحصال اور قتل کا مجرم تھا۔

اس نے 100 بچوں کو گلا دبا کر قتل کرتا اور پھر ان کو تیزاب میں ڈال کر ان کا نام و نشان مٹا دیتا، جاوید اقبال نے اس لرزہ خیز عمل کا اعتراف عدالت کے روبرو کیا۔

سیموئل لٹل

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے مطابق سیموئل لٹل جس نے قریباً 100 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے کا شمار امریکہ کے سفاک ترین قاتلوں میں ہوتا ہے۔

سابق باکسر سیموئل میک ڈوول کو تین خواتین کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا مگر دوران تفتیش اس نے انکشاف کیا کہ وہ قریباً 100 افراد کا قتل کر چکا ہے۔

دی ویروولف: میکھیل پوپکوو

میکھیل پوپکوو ایک ایسا سیریل کلر اور عصمت در تھا جسے روس کے خطرناک ترین قاتلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ میکھیل نے کل 81  افراد کا قتل کیا جس میں سوائے ایک مرد کے سب خواتین ہیں۔


متعلقہ خبریں