اس سال کے آخر تک حکومت کو جانا پڑے گا،بلاول بھٹو

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ’ ہمیں مولانا فضل الرحمان کی طرح انتہائی قدم اٹھانے پرمجبور کیا جا رہا ہے لیکن ہم آج بھی جمہوریت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اڈیالیہ جیل کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مولانا صاحب کےاحتجاج اوردھرنے کی حمایت کرتے ہیں اور اس سال کے آخر تک حکومت کو جانا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت اپنی باتوں کا پاس رکھے اور مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ’حکومت کشمیر پر انسانی حقوق کے حوالے سے قرارداد پیش نہ کرنے پر مطمئن نہیں کرسکی’

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ دھرنے کی سیاست سے گھر بھیجیں گے تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا لیکن اگر حکومت آصف زرداری کو طبی سہولیات نہ دینے جیسے اقدامات کرے گی تو ہم بھی دھرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے ڈپٹی اسپیکر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ہمیں ڈپٹی اسپیکر سے متعلق ہمیں آخری  فیصلے کا انتظار ہے اور اگر انہوں نے دھاندلی نہیں کی تو دوبارہ الیکشن لڑ کر واپس آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ڈپٹی اسپیکر سلیکٹڈ تھا اب دوبارہ سلیکٹ ہوئے، سلیکٹڈ لوگ الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ ایازصادق کی مثال ہمارے سامنے ہے وہ دوبارہ الیکشن جیت کر آئے۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود آصف زرداری کوعلاج کی سہولت نہیں دی گئی جب کہ اس حکومت نے بھارتی پائلٹ کوعلاج کی سہولیات فراہم کیں۔


متعلقہ خبریں