پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات کے ازالے میں سب سے آگے کون؟

سٹیزن پورٹل پر ہزاروں صارفین کی رجسٹریشن منسوخ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات کے ازالے میں وفاق سب سے آگے ہےجبکہ  صوبہ سندھ میں عوامی شکایات کے ازالے کی شرح سب سے کم رہی۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پراب تک  11 لاکھ 73 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے، ان میں 1 لاکھ 3 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی شامل ہیں ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی سٹیزن پورٹل کے ذریعے اپنی شکایات درج کرائی ہیں۔

اب تک 4 ہزار غیر ملکیوں نے بھی پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کا اندراج کیا  ہے۔

اس وقت تک کے اعداد وشمار کے مطابق 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے پورٹل پر شکایات درج کرائیں ۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 68 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ خیبرپختونخوا کے 2 لاکھ 84 ہزار شہریوں نے شکایات درج کرائیں۔

سندھ سے شکایات درج کرانے والوں کی تعداد  1 لاکھ 37 ہزار اور اسلام آباد سے 35 ہزار شکایات درج ہوئیں۔

بلوچستان سے 12 ہزار، آزاد جموں کشمیر سے 7 ہزار اور گلگت بلتستان سے 1 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: سٹیزن پورٹل: شکایات حل نہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے سے وضاحت طلب


متعلقہ خبریں