زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

امریکہ قیدیوں کے تبادلے کی بات پر قائم ہے، زلمے خلیل زاد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے۔

زلمے خلیل زاد 5 رکنی وفد کے ہمراہ چین سے پرواز سی اے 945 پر اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے، زلمے خلیل زاد پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی پاکستان پہنچے تھے۔

اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے 3 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا تاہم انہوں نے دورہ پاکستان عارضی طور پر مؤخر کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں افغان طالبان جانتے ہیں کہ انہوں نے بڑی غلطی کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی اور افغان امن عمل پر پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں پر بات کی گئی تھی جبکہ وزیر اعظم نے افغان مسئلے کے  پر امن حل کے لیے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا تھا۔


متعلقہ خبریں