عمید آصف کی تباہ کن بالنگ، زلمی نے دبئی کا میدان مار لیا


دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے شاندار فتح اپنے نام کر لی ہے۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنا سکی۔

 میچ کےآغاز میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی 

زلمی اوپنرز میدان میں آئے تو جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے گئے۔

اوپنر بلے باز کامران اکمل نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سےنصف سنچری کی۔

اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے بلند و بالا چھکے کی مدد سے اپنی ٹیم کے پہلے پچاس رنز مکمل کئے تو چھٹے اوور کا کھیل جاری تھا۔

کامران اکمل 69 کے مجموعی اسکور پر سمیت پاٹیل کی گیند پر والٹن کے ہاتھوں میچ آؤٹ ہوئے۔

ڈیوائن اسمتھ میدان میں آئے تو تمیم اقبال کے ساتھ مل کرکھیل آگے بڑھایا۔ زلمی کی دوسری وکٹ گری تو ٹیم کا مجموعی اسکور 121 تھا۔ تمیم اقبال 39 کے انفرادی اسکور پرآندرے رسل کی گیند پر شاداب خان کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

زلمی کی جانب سے تیسری وکٹ ڈیوائن اسمتھ کی گری۔ اسمتھ 30 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر انہیں کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیرن سیمی میدان میں آئے تو مداحوں کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔زلمی کپتان نو رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ سیمی 136 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ حارث سہیل کی گری۔ مڈل آرڈر بلے باز صرف چار کے انفرادی اسکور پر محمد سمیع کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

وہاب ریاض میدان میں آئے تو  20ویں اوور کی آخری گیند پر سات رنز بنا کر رومان رئیس کا شکار ہوئے۔

محمد حفیظ 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کامران اکمل 69 بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میدان میں اتری تو  اوپنر بلے باز ڈیبیو بالر عمید آصف کی بالنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے۔

25 کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی چار وکٹیں گری۔ چاروں بلے باز زلمی بالر عمید آصف کی تباہ کن بالنگ کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ فہیم نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 54 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں چیڈوک والٹن اور آندرے رسل 11 اور سمیت پاٹیل 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر کراس نہ کر سکا۔

زلمی کی جانب سے عمید آصف نے چاراور ابتسام شیخ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


متعلقہ خبریں