ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم فضائیہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد: آج  پاک فضائیہ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے ملک بھر میں 54 واں یوم فضائیہ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی دس بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، اسی فورس کے جانبازوں نے 1965 کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے جرأت و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

سات ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پرنشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس  کی قبر پر ان کے عزیزواقارب اور فضائیہ کے افسران نے حاضری دی۔

شہید پائلٹ راشد منہاش نشان حیدر کے مزار پر فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی ۔

ایئر وائس مارشل عباس گھمن سمیت فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

اس موقع پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہونے انہوں نے کہا کہ آج ہم یوم دفاع کے موقع پر ہم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے 54 سال پہلے دشمن نے ہم پر حملہ کیا جسے افواج پاکستان نے قوم کے تعاون سے ناکام بنا دیا، اس وقت پاکستان ائیر فورس نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے چوبیس گھنٹے میں بھارت کو زمین پر لوٹا دیا تھا جبکہ ان کی فورس اس وقت پاکستان ائیر فورس سے کئی گنا مضبوط تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، راشد منہاس کی قربانی بے مثال تھی۔


متعلقہ خبریں