یوم فضائیہ، راشد منہاس کی قبر پر سلامی


اسلام آباد: سات ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پرنشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس  کی قبر پر ان کے عزیزواقارب اور فضائیہ کے افسران نے حاضری دی۔ 

شہید پائلٹ راشد منہاش نشان حیدر کے مزار پر فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی ۔

ایئر وائس مارشل چوہدری احسن رفیق سمیت فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔ 

آج سات ستمبر کو پاک فضائیہ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ “یوم فضائیہ” کے نام سے معروف اس موقع پر جنگ ستمبر 1965 میں جانیں قربان کرکے وطن کی شان کو سلامت رکھنے والے جانباز شاہینوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

فضائیہ کے جواں سال شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر حاضری اور سلامی بھی یوم فضائیہ سے متعلق انہی تقریبات کا حصہ ہے۔ 


متعلقہ خبریں