وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی ترقی سے متعلق اجلاس


لاہور:وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے زونز کے قیام، لاہور اور ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئ فضائی آلودگی، سیوریج کے مسائل، خلاف ضابطہ تعمیرات اور متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواہے۔ 

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لاہور کے موجودہ ماسٹر پلان میں صنعتوں کے خلاف ضابطہ پھیلاؤ کے حوالے سے کچھ سقم تھے جن کو نئے ماسٹر پلان میں مناسب ادراک اور مربوط ضابطہ کار کے تحت نئے سرے سے جائزہ لے کر ضابطہ کار کے تحت لایا جائے گا ۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیاکہ نئے صنعتی زونز اور گرین ایریا ز کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ایک جامع اور قابل عمل ایکشن پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ۔

اس ضمن میں کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور موجودہ ماسٹر پلان میں ترامیم پر ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام ہو رہا ہے۔

کمشنر لاہور نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم، درختوں میں اضافے کے حوالے سے سیوریج نظام ، جی آئی ایس سروے ، اوقاف کی زمینوں کی نشاندہی کے حوالے سے پیشرفت، اور سول سوسائٹی میں آگاہی مہم کے حوالے سے اقدامات اور مستقبل کے لائح عمل پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے عوام صحت کے مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس ضمن میں ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور شہر تقریبا ایک کنکریٹ سلیب بن چکا ہے، خلاف ضابطہ تعمیرات فوری روکی جائیں، موجودہ گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور نئے گرین ایریاز بنائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صنعتی زوننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمال سکیل انڈسٹریز خصوصا گارمنٹس انڈسٹریز کا فروغ یقینی بنایا جائے تاکہ روزگار کے مواقع میسر ہو سکیں۔

اجلاس میں لاہور ڈیویلپمینٹ اتھارٹی،صنعتی زوننگ کی منظوری اور متعلقہ سماجی و معاشرتی اثرات خصوصا، گرین کور میں کمی اور بڑھتی آبادی کے حوالے سے امور پر بریفنگ  دی

وزیراعظم نے ان تمام حوالوں سے ٹائم لائنز متعین کر کے عملدرآمد کے حوالے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی  وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید، صوبائی وزیر صنعت و اطلاعات میاں محمد اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر شریک تھے۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمن گیلانی اور متعلقہ محکموں کے افسران  نے بھی اجلاس میں  شرکت کی ۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمینٹ سید زبیر حیدر گیلانی، وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور نعیم الحق بھی اجلاس میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے:ترقیاتی اداروں سے متعلق شہریوں کی شکایات کیلئے خصوصی ڈیسک قائم


متعلقہ خبریں