کیون ہارٹ حادثے میں شدید زخمی


معروف امریکی مزاحیہ اداکار کیون ہارٹ اور دیگر دو افراد کو اتوار کے روز ریاست کیلی فورنیا کے شہر کالاباسز میں حادثہ پیش آیا جس کے نیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہارٹ اور گاڑی چلانے والے جیرڈ بلیک کو کمر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور مقامی اسپتال میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

کیون ہارٹ کی گاڑی جسے حادثہ پیش آیا۔

بلیک ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھے جو کہ روڈ سے نیچے آگری۔ حادثے کے بعد گاڑی میں موجود تین میں سے دو افراد پھنس گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے نکالا۔

پولیس حکام کے مطابق بلیک شراب کے نشے میں نہیں تھے۔ گاڑی میں موجود تیسرا شخص زخمی نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں