عشرہ محرم،ڈبل سواری پر پابندی،موبائل فون سروس کہاں معطل ہوگی؟

یوم عاشورہ ، سکھر کا سیکیورٹی پلان تیار | urduhumnews.wpengine.com

محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی صورتحال پر غور کے لیے مختلف شہروں میں اجلاس ہوئے۔  اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، لاہور میں نو اور دس محرم کو جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

لاہور میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران موبائل سروس بند رکھنے اور فضائی نگرانی کا فیصلہ  بھی کیا گیا ہے۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہورکے اایس پی سیکیورٹی نے آئی جی پنجاب کو بذریعہ خط آگاہ کردیاہے۔ پنجاب کے 26 اضلاع میں فوج، 8 اضلاع میں رینجر تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے، محکمہ داخلہ نے متعلقہ اضلاع میں سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا۔

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن ، ڈی آئی جی سی آئی اے ،زونل ڈئی آئی جیز و ایس ایس پیز شریک ہوئے۔

اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی نے مجالس، ماتمی جلوسوں اور جلوس کی گزرگاہوں پر بہتر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی ۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ جلوسوں، مجالس پر لیڈیز پولیس سرچر کو تعینات کیا جائے ۔ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مجالس وجلوس کے حدود میں ہی رکھا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے دس محرم تک ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی۔

گلگت بلتستان کے علاقے استور میں ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے حوالے سے پریس بریفنگ دی۔ ڈی سی عظیم االلہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے فول فروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ایس ایس پی نے کہا کہ استور میں 60 امام بار گاہوں میں مجالس ہونگی ، سیکورٹی کے حوالے سے پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں ذاتی رہائش گاہ پر کتنی سیکیورٹی ہے؟


متعلقہ خبریں