سابق حکومت کے ایک اور منصوبے کی انکوائری شروع


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صوبائی حکومت کے ایک اور منصوبے میں مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

ایکسائز ذرائع کے مطابق نیب نے  وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈز منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نیب نے اپنے لکھے گئے مراسلے میں محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے اسمارٹ کارڈز منصوبے کے ٹھیکہ کے متعلق جواب طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اسمارٹ کارڈز منصوبے کی ایڈورٹائزنگ اور نیلامی میں شامل ہونے والے بڈرز کی فہرست کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب : ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر دس فیصد رعایت میں ایک ماہ کی توسیع

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سیکرٹری ایکسائز اور ڈی جی ایکسائز پنجاب کو 26  اگست  کو ریکارڈ  کے  ہمراہ  پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈز کے متعلق نیب کو آج ملٹی میڈیا پریزینٹیشن دے گا۔


متعلقہ خبریں